جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں9افراد گرفتار

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں9افراد گرفتار

  

جہلم (بیورو رپورٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں600گرام چرس ،1150گرام ہیروئن ،20لیٹر شراب برآمد ،09 ا فراد گرفتار،مقدمات درج،ملزم گرفتار،۔تفصیلات کے مطابق۔تھانہ صدر طارق محمود ایس ائی نے ملزم ارشد نعیم ولد اللہ دتہ قوم بٹ سکنہ جادہ جہلم سے600گرام چرس ۔محمد ندیم اے ایس ائی نے ملزم اطیب الرحمن ولد عبدالستار قوم نیازی سکنہ کالا گجراں جہلم سے10لیٹر شراب۔محمد الطاف اے ایس ائی نے ملزم یوسف مسیح ولد سردار مسیح قوم مسیح سکنہ ہجویری محلہ کالا گجراں جہلم سے10لیٹر شراب ۔تھانہ چوٹالہ محمد اشفاق اے ایس ائی نے ملزم محمد اکرم عرف کالو ولد باغ علی قوم کمہار سکنہ سنگھوئی سے1150گرام ہیروئن ۔ تھانہ دینہ غلام مجتبیٰ اے ایس ائی نے ملزم عظمت نواز ولد محمد بوٹا نامی ٹریکٹر ڈرائیور کو تیز رفتاری و نہایت بلند آواز میں گانے لگا کر 6 ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ملزم عظمت نواز بدوں نمبری ٹریکٹر پر انتہائی تیز رفتاری و نہایت بلند آواز میں گانے لگائے جانب دینہ جا رہا تھاجس کو رکنے کااشارہ کرنے پر ٹریکٹر ڈرائیورنے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آگے سے ہٹ جاؤ ورنہ نیچے دے دونگا اور ٹریکٹر کو جانب دینہ بھگا لیا جس کا تعاقب کرکے النور پلازہ کے قریب روک کر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج ،محبوب حسین ایس ائی نے ملزم شفاقت ولد اختر علی قوم راجپوت سکنہ حبیب کالونی جی ٹی روڈ دینہ جو کہ جعلی روحانی عملیات کا بادشاہ اور کالا علم اور مختلف اقسام کے جعلی تعویزکرنے والا جعلی عامل اورپیر بنا ہواتھاجس کے قبضہ سے جعلی تعویزات و روحانی کتابیں برآمد۔تھانہ پنڈدادنخان ارشد محمود ایس ائی نے ملزم غلام شبیر ولد احمد خان قوم کھوکھر سکنہ روال جو کہ جعلی روحانی عملیات کا بادشاہ اور کالا علم اور مختلف اقسام کے جعلی تعویزکرنے والا جعلی عامل اورپیر بنا ہواتھاجس کے قبضہ سے جعلی تعویزات و روحانی کتابیں برآمد۔تھانہ لٰلہ صداقت علی اے ایس ا ئی نے ملزم محمد شفیق عرف پیر قاسمی ولد عبدالرشید قوم موچی سکنہ لِلہ بھروانہ جو کہ جعلی روحانی عملیات کا بادشاہ اور کالا علم اور مختلف اقسام کے جعلی تعویزکرنے والا جعلی عامل اورپیر بنا ہواتھاجس کے قبضہ سے جعلی تعویزات و روحانی کتابیں برآمد۔محمد اکرم ایس ائی نے ملزم سائیں محمد اقبال ولد محمد بخش قوم آرائیں سکنہ لِلہ بھروانہ جو کہ جعلی روحانی عملیات کا بادشاہ اور کالا علم اور مختلف اقسام کے جعلی تعویزکرنے والا جعلی عامل اورپیر بنا ہواتھاجس کے قبضہ سے جعلی تعویزات و روحانی کتابیں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -