جہلم،ریلوے لائن کے اطراف جنگلا نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ

جہلم،ریلوے لائن کے اطراف جنگلا نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (بیورو رپورٹ) سبزی منڈی کے قریب ریلوے لائن کے ارد گرد جنگلا نہ ہونے سے آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں سالانہ لاکھوں روپے محکمہ ریلوے لائن کے قریب زمین پر بیٹھے دوکانداروں سے ٹیکس وصول کر رہا ہے شہر سے ریلوے لائن کے قریب سبزی فروٹ منڈی کو منتقل ہوئے چند سال ہوئے ہیں اور درجنوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے لائن کے قریب اور ہیڈ برج کے ساتھ واقع سبزی فروٹ منڈی میں خریداری کے لیے جانے والوں میں سے بیشمار قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں لیکن ریلوے لائن کے قریب محکمہ ریلوے سرکاری زمین پر بیٹھے درجنوں دوکانداروں سے سالانہ ٹھیکے کی مد میں لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کررہا اگر ریلوے لائن کے ارد گرد دونوں طرف جنگلا لگا دیا جائے تو قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں سبزی فروٹ منڈی کو منتقل ہوئے چند سال ہوئے ہیں اور درجنوں لوگ ٹرین کے نیچے آکر جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔