سگی بہن کو زہرہ دے کر موت کے گھاٹ اترنے والی بہن بری

سگی بہن کو زہرہ دے کر موت کے گھاٹ اترنے والی بہن بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے سگی بہن کو زہرہ دے کر موت کے گھاٹ اترنے والی بہن کو بری کر دیا جبکہ 4مقدمات میں 4ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور 2ملزمان کے مچلکے جمع نہ ہونے پر ضماتیں خارج کر دیں، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر بیر ونی میں درج اپنی سگی بہن مسماۃ مائرہ بہادر کو زہر دے کے موت کے گھاٹ اتارنے والی بہن مسماۃ ردہ بہادر کو مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے پر بری کر دیا، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سگی بہن کو گھریلو تنازعہ پر زہر دے دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی، عدالت نے فراڈ اور لڑائی جھگڑہ کے مقدمات میں 4ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں ملزمان عمران عباس، سجاد، فہیم ظفر اور عرفان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کئے عدالت نے درخواست ضمانتوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے منظور کرلیں جبکہ دو ملزمان عابد حسین اور رزاق کی درخواست ضمانتیں منظور ہونے کے باجود ضمانتی مچلکہ داخل نہ کرانے پر خارج کر دیں۔