بیجنگ،سائنسدانوں نے چائے کے پودے کا راز معلوم کر لیا

بیجنگ،سائنسدانوں نے چائے کے پودے کا راز معلوم کر لیا

  

(مانیٹرنگ ڈیسک)نباتات کے ماہرین نے چائے کے پودے کا جنیاتی راز معلوم کر لیا ہے۔چین میں ماہرین نے کامیلیا سائنیسز نامی اس پودے کا جنیاتی کوڈ معلوم کیا ہے جس کے پتے کالی، سبز اور گہرے رنگ کی چائے بنانے میں کام آتے ہیں۔چین کے کومنگ انسٹیٹیوٹ آف بوٹنی سے وابستہ لزہی گاؤ چائے کے پودے کے بارے میں کہتے ہیں کہ 'اس کے مختلف ذائقے ہیں لیکن یہ معمہ ہے کہ چائے کے پھول کی جنیات کی بنیاد کس پر ہے۔'کامیلیا نامی چائے ے پودوں کے گروہ کی 100 اقسام ہیں۔ ان میں باغ میں لگنے والا اس کا خوشنما پودا بھی شامل ہے۔ لیکن کامیلا سائنیسز کی کاشت کاروبار کے لیے کی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے پودے میں بڑی مقدار میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو اسے ایک خاص ذائقہ دیتے ہیں۔ اس میں کیفین اور فلیوو نائڈذ شامل ہوتے ہیں۔کامیلیا کی قسم سے تعلق رکھنے والے دیگر پودوں میں بھی یہ کیمیکلز موجود ہوتے ہیں تاہم ان کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -