آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کے ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل صدیقی بیمار ہیں لہذا وہ پیش نہیں ہوں گے جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ یہ اہم مسئلہ ہے،درخواست پولیس رولز کے خلاف دائر کی گئی تھی لہذا کیس چلایا جائے جبکہ آئی جی سندھ اور وزیراعلی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات ٹھیک نہیں جس سے دیگر معاملات متاثر ہورہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے بغیر کارروائی آگے نہیں بڑھا سکتے۔عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بدھ سے درخواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی

مزید :

کراچی صفحہ اول -