اورنگی ٹاؤن میں الیکٹرانکس کی دکان پر دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

اورنگی ٹاؤن میں الیکٹرانکس کی دکان پر دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

  

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹان میں الیکٹرانکس کی دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اورنگی ٹان میں میٹرو سینما کے قریب ایک الیکٹرانکس کی دکان پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ دکان پر اس سے قبل بھی بھتے کے تنازع پر دستی بم حملہ کیا جاچکا ہے۔آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے اورنگی ٹاؤن میں دکان پر کریکر حملے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ویسٹ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں فائیو اسٹار چورنگی پر شاہراہ نورجہاں تھانے کی بکتر بند گاڑی پر مبینہ کریکر حملہ ہوا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔اس واقعے کی کوریج کے لیے میڈیا ٹیمیں فائیو اسٹار چورنگی کی جانب روانہ ہوئی تھیں تاہم دہشت گردوں نے نجی ٹی وی چینل سما ٹی وی کی سیٹلائٹ وین کو بھی نشانہ بنا ڈالا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ کیمرہ مین جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -