آصف زرداری سے رفیق جت کی ملاقات

آصف زرداری سے رفیق جت کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے منگل کو ضلع کونسل کراچی کے وائس چیئرمین رفیق جت نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔رفیق جت نے پارٹی صدر کو ضلع کونسل کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے سابق صدر کو ظہرانے میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ رفیق جت نے میری آزادی کیلئے میرے نام سے رہائی کمیٹی بنائی تھی ۔شہید عبداللہ مراد اور مرحوم عمر جت آخری سانس تک میرے ساتھ رہے ۔پارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -