شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع

شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محکمہ اطلاعات کے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ہے۔منگل کومحکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت سابق صوبائی وزیر کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت میں توسیع کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو جواب داخل کرانے اور سابق صوبائی وزیر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -