کراچی کے عوام نے عمران خان پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا،حلیم عادل

کراچی کے عوام نے عمران خان پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا،حلیم عادل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے پوری کراچی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے ہم شکر گزار ہیں ۔گزشتہ دو روزمیں ہم نے ان سب کے منہ بند کردیئے جو کہتے تھے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا،کراچی کی عوام نے ہماری ریلی اور جلسے میں اپنا واضح پیغام تحریک انصاف کے حق میں دیاہے جبکہ ،نواز لیگ اور پیپلزپارٹی والے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی آپس میں جاری نوک جھوک بھی اسی سیاست کا حصہ ہیں یہ لوگ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں ،عادل ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ان کاکہنا تھا کہ عوام ان کی سیاست کو پہلے ہی سمجھ چکی ہے اس کے باوجود ہم آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کو الیکشن کے نتائج ہائی جیک نہیں کرنے دینگے2013 میں بھی ان لوگو ں نے انتخابی نتائج پر حملہ کیا تھا مگر اب عوام اپنے ووٹوں کی حفاظت خود کریگی اور دنیا دیکھے گی کہ اس بار تحریک انصاف پاکستان میں تاریخی فتح سے ہمکنار ہوگی ،انہوں نے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہیں حکمران جعلی منصوبوں کا افتتاح کرنے میں مشغول ہوچکے ہیں کوئی ان سے پوچھے کہ انہیں اپنے چار سالوں میں عوام کی ایک پل بھی یاد کیوں نہیں آئی ہے یہ ہمیشہ ہی الیکشنوں کے قریب آتے ہی اس طرح کی حرکتوں پراتر آتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس ملک کی تقدیرتب ہی سنورے گی جب حکمرانوں سے لوٹی گئی دولت قومی خزانے میں واپس لائی جائیگی اگر عوام یہ دن دیکھنا چاہتی ہے تو انہیں چیئرمین عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا،انہوں نے کہاکہ حقوق کراچی ریلی اور لیبر ونگ کے جلسے میں امید سے زیادہ پزیرائی نے ہمارے حوصلے مزید بلند کردیئے ہیں ،پس ثابت ہوگیاہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد تحریک انصاف ہی کررہی ہے اور عوام بھی کسی اور پارٹی پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ وہ جان چکی ہے کہ عمران خان کے علاوہ دیگر حکمران مفاد پرست سیاستدا ن ہیں جو صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -