شنگھائی کلیئرنگ ہاؤس کے وفد کا این سی سی پی ایل کا دورہ

شنگھائی کلیئرنگ ہاؤس کے وفد کا این سی سی پی ایل کا دورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شنگھائی کلیئرنگ ہاؤس (ایس ایچ سی ایچ) ، چین کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل ) کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ایس ایچ سی ایچ کی جنرل منیجر ژورونگ فینگ کررہی تھیں جبکہ وفد میں مختلف چینی شعبہ جات کے نمائندے شامل تھے۔ دورہ کرنے والے چینی وفد نے این سی سی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد لقمان اور دیگر اعلیٰ آفیشلز سے ملاقات کی۔ایس ایچ سی ایچ کے وفد کے اس پہلے دورے کا مقصد دونوں اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی پروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں معلومات کا تبادلہ اور دوطرفہ تعاون کومزید مستحکم بنانا تھا،این سی سی پی ایل کی جانب سے چینی وفد کو پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں پیش کی جانے والی پروڈکٹس اور سروسز کے علاوہ کارپوریٹ اسٹرکچراینڈ گورننس، رسک مینجمنٹ ، آپریشنل اینڈ فنانشل شعبوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ ایس ایچ سی ایچ کی جانب سے شنگھائی کلیئرنگ ہاؤس کے سسٹم اور رسک مینجمنٹ کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔ چینی وفد کا این سی سی پی ایل کا دورہ اس لحاظ سے بہت کامیاب رہا کہ اس دورے کے دوران بڑے پیمانے پر معلومات کا تبادلہ ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے وسیع تر مفاد میں معلومات کے تبادلے اور تعاون کے اس عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے، مئی 2016میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے رسک مینجمنٹ فنکشن کی این سی سی پی ایل کو منتقلی کے بعد نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ سب کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے، این سی سی پی ایل سینٹرل کاؤنٹر پارٹی کے طور پر سرگرم عمل ہے اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں ٹریڈ کے لیے جامع رسک مینجمنٹ سسٹم کے علاوہ کیپیٹل گین ٹیکس کی کمپیوٹیشن، تعین اور وصولی کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -