کراچی میں تمام قومیتوں کے لوگ ایک ہوگئے ہیں ، انیس قائم خانی

کراچی میں تمام قومیتوں کے لوگ ایک ہوگئے ہیں ، انیس قائم خانی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے اپنے بیان میں گلشن معمار میں شاندار عوامی رابطہ مہم پر کہا کہ مصطفی کمال کی محنت رنگ لے آئی ملک کی تمام قومیتوں کو ملانے کا انکا مشن کامیاب ہوگیا شہر کراچی کے تمام افراد چایے مہاجر 249پختون249سندھی249بلوچی249پنجابی سب ایک پاکستانی قوم میں تبدیل ہوگےُ ہیں گلشن معمار میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کی جانے والی کارنر میٹنگ جلسہ میں تبدیل ہوگئی اور جلسہ میں پاکستان کی تمام قومیتوں کے افراد شمولیت اور ان افراد کی وطن سے محبت اور باہمی اتحاد ویکجہتی کی بدولت آج کراچی تکمیلِ پاکستان کی جانب گامزن ہے آج کراچی کے لوگوں کو لڑانے والوں کے لےُ مایوسی کا دن ہے کیونکہ آج مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بسنے والے مہاجر پختون بلوچ پنجابی اور سندھی سمیت تمام قومیتوں کے افراد کو ایک کردیا ہے اور کوئی ملک دشمن اب بھائی کو بھائی سے نہیں لڑا سکتا انہوں نے کہا افسوس کے ملک کے حکمرانوں نے پوری توجہ حکمرانی کیلےُ لوگوں کو لڑاوُ اور حکومت کرو کی پالیسی پہ مرکوز کی ہوئی ہے کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے اس کی تعمیر وترقی کا وفاقی وصوبائی حکومتوں نے قتعی خیال نہیں کیا اور ملک دشمن عناصر نے اسکا فائدہ اٹھایا مگر مصطفیٰ کمال بدولت آج تمام سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل کے لےُ آواز اٹھارہی ہیں جسکو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں 14 مئی کو ملین مارچ میں کراچی کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لےُ نکلنا ہوگا .

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -