کراچی ،بڑا بورڈ پر کیبن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی ،بڑا بورڈ پر کیبن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر) بڑا بورڈ کے قریب سڑک پر رکھے گئے کیبن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی کینبز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق منگل کی صبح بڑا بورڈ ابراہیم علی اسکول کے نزدیک سڑک پر رکھے کیبن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے کیبن جل کر خاکستر ہو گیا اور قریب رکھے ہوئے کینبز کو بھی جزوی طور آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -