شاہ سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عبدالرحمن سلفی

شاہ سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی سلفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کی پاکستان میں خدمات پرخراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اور ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں 40 تعلیمی منصوبوں کے قیام کی منظوری دی۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف ممالک میں مقیم مستحق اور ضرورت مند لوگوں کی امداد میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے ریجنل ڈائریکٹرخالد عثمانی کے مطابق اس ضمن میں امدادی مہم کی سربراہی شاہ محمد بن نائف کریں گے۔ انہوں نے مزید تفصیلات میں کہا کہ تعلیمی منصوبے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شروع کیے جائیں گے ۔ جن میں اسکولوں اور تعلیمی سینٹرز کا قیام ہے ان منصوبوں پر 30 ملین سعودی ریال لاگت آئے گی ۔ گزشتہ برسوں میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں کئی تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے تھے جس کا اثرطلبہ پر پڑرہا تھا۔ ان منصوبوں کے قیام سے مستحق طلباء کو تعلیم کے لئے بہتر ماحول ملے گا۔ شاہ عبدالعزیز کے ریجنل ڈائریکٹر خالد عثمانی کے مطابق شاہ سلمان کی امدادی منصوبوں کے تحت اسکولوں کی تعمیر اور ان میں ضروری اشیاء جن میں فرنیچر اور تختہ سیاہ کی فراہمی بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے گی ۔ ان کی یہ خدمات کو جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ مفتی انس مدنی نے قابل ستائش اقدام قرار دیا۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان پاکستانی عوام کے لئے قلبی محبت رکھتے ہیں جس کی مثال ان کے یہ پراجیکٹس ہیں جن میں درسگاہوں میں کمپیوٹر لیب ٗ لیباریٹریز اور لائبریریاں بھی قائم کی جائے گی علاوہ ازیں پرائمریٗ سیکنڈری اور ثانوی تعلیمی ادارے بھی قائم کئے جائیں گے ان کے علاوہ ٹیکنیکل کالجز بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -