کابل میں نیٹو اتحاد کے قافلے کے قریب دھماکہ،3 امریکی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک،28زخمی

کابل میں نیٹو اتحاد کے قافلے کے قریب دھماکہ،3 امریکی فوجیوں سمیت 8افراد ...
کابل میں نیٹو اتحاد کے قافلے کے قریب دھماکہ،3 امریکی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک،28زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو اتحادکے قافلے کے  قریب خودکش  دھماکے سے  3امریکی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک اور 28زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق خودکش حملہ آور نے امریکی سفارتخانے کے قریب  صبح 8 بجے نیٹو اتحاد کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میںکئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ امریکی حکام  نے اپنے فوجیوں کے مرنے کی تصدیق کردی ہے ۔دھماکے میں عام شہریوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دروازے سے باہر نکلا ہلتا ہوا ہاتھ، دیکھ کر ہمسایوں نے پولیس بلالی، دروازہ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر ہر شخص کے واقعی اوسان خطا ہوگئے، گزشتہ 30 سال سے وہاں۔۔۔