نشتر کالونی، خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بھتیجی ,اس کا شوہر قتل، مقتولین کے بچے سمیت رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

نشتر کالونی، خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بھتیجی ...
نشتر کالونی، خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بھتیجی ,اس کا شوہر قتل، مقتولین کے بچے سمیت رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نشتر کالونی کے علاقہ میں غیرت کے نام پر کے پی کے پولیس کے اہلکار نے اپنی بھتیجی اور اس کے شوہر کو گولیوں سے بھون ڈالا،ملزم نے فرار ہونے کیلئے ایک راہگیر سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھینی اور مقتولین کے کمسن بچے کو لے کر موقع سے فرار ہوگیا، سی آئی اے پولیس نے راوی پل ناکے پر دھرلیا، بچہ بازیاب کرلیا گیا، پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نشتر کالونی کے علاقہ میں چارسدہ سے آئے میاں بیوی ضمیر احمد اور کائنات رہائش پذیر تھے جبکہ ان کا ایک کمسن بچہ بھی تھا اور ضمیر مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ضمیر اور کائنات نے پسند کی شادی کررکھی تھی جس سے ان دونوں کے رشتہ دار ناخوش تھے اور یہ جوڑا اپنے رشتہ داروں سے چھپ کر زندگی گزاررہا تھا۔ مقتولہ کائنات کا ایک چچا شہریار کے پی کے پولیس ملازم تھا۔ وقوعے سے کچھ عرصہ قبل کائنات نے اپنے والدین سے رابطہ کیا تھا جس پر مقتولہ کے چچا شہریار نے کائنات کے نمبر کی لوکیشن چیک کروائی تو وہ لاہور کے علاقہ نشتر کالونی ظاہر ہوئی جس پر اس نے کے پی کے پولیس سے 5 روز کی چھٹی لی اور لاہور میں نشتر کالونی کے علاقہ میں پہنچ کر اس نے پہلے ضمیر کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر اپنی بھتیجی کائنات کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور ان کے کمسن بچے کو اپنے ہمراہ لے کر جیسے ہی مقتولین  کے گھر سے باہر نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار مقامی دکاندار کی موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

جیکب آباد میں شہری نے اپنی دونوں بیویوں کو غیر مردوں کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبہ پر گولیاں مار کر قتل کر دیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیں جبکہ واقعہ کے بعد لاہور پولیس کے تمام ونگ حرکت میں آگئے اور تھوڑی ہی دیر میں سی آئی اے پولیس نے ملزم کو راوی پل ناکے پر گرفتار کرکے بچہ بازیاب کروالیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثاءکو واقعے کی اطلاع کردی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -