کرائے کی کوکھ سے بچوں کی پیدائش، شرعی عدالت نے نظرثانی اپیل مسترد کردی

کرائے کی کوکھ سے بچوں کی پیدائش، شرعی عدالت نے نظرثانی اپیل مسترد کردی
کرائے کی کوکھ سے بچوں کی پیدائش، شرعی عدالت نے نظرثانی اپیل مسترد کردی

  

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی شرعی عدالت نے کرائے کی کوکھ اور مختلف طبی سے بچوں کی پیدائش کے بارے میں فیصلے پر نظرثانی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ شرعی عدالت کے پاس مسلم پرسنل لا کو چھیڑنے کا اختیار نہیں ہے اس لئے درخواست گزار متعلقہ فورم سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔ نظرثانی درخواست دائر کرنے والے ڈاکٹر فاروق صدیقی نے کہا تھا کہ فیصلے میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے تمام پہلوئوں کا احاطہ نہیں کیا گیا۔

ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے پاکستان میں اب تک 55 بچے پیدا کیے جا چکے ہیں، عدالتی فیصلے میں ان بچوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا، اس سے قبل ہائیکورٹ نے بھی خلاف حقائق فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا تھا آپ کے اصل مقدمہ میں یہ قانونی نقطہ نہیں تھا اس لئے نظرثانی میں یہ نقطہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

مزید :

اسلام آباد -