بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشوں کی تضحیک کے دعوے کے بعد بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کوطلب کرلیا، احتجاج

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشوں کی تضحیک کے دعوے کے بعد بھارت نے پاکستانی ...
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشوں کی تضحیک کے دعوے کے بعد بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کوطلب کرلیا، احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں مداخلت اور مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالے مظالم کو چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی فوجیوں کی ہلاکت کادعویٰ کرتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرلیا اور فوجیوں کی مبینہ ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا تاہم عبدالباسط نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ بھارت کا احتجاج بلاجواز ہے ، پاکستان کی جانب سے سیزفائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اوربھارت کے 2 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کی تضحیک پر احتجاج ریکار ڈ کرایاگیا، بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔
بھارت کے احتجاج پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی بھارت کی جانب صرف الزامات لگائے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہیں۔پاکستانی افواج کی جانب سے پہلے ہی ان الزامات کو مسترد کیا جاچکاہے ۔