مریم نواز شریف نے محنت کش کی 5 سالہ بیٹی کو مفت علاج کے لئے لاہور بلوا لیا

مریم نواز شریف نے محنت کش کی 5 سالہ بیٹی کو مفت علاج کے لئے لاہور بلوا لیا
مریم نواز شریف نے محنت کش کی 5 سالہ بیٹی کو مفت علاج کے لئے لاہور بلوا لیا

  

ملتان (اے پی پی) علاج کی سکت نہ رکھنے والے ملتان کے گول گپے فروخت کرنے والے محنت کش کی 5 سالہ بیٹی کو مریم نواز شریفنے مفت علاج کے لئے لاہور بلوا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی گول گپے فروش امانت کی پانچ سالہ بیٹی دل کے عارضے میں مبتلاہے جس کے آپریشن کی سہولت ملتان کارڈیالوجی ہسپتال میں میسرنہیں تھی۔علاج کی سکت نہ رکھنے والے امانت نے ملتان کے ن لیگی رہنما?ں کے ذریعے دختروزیراعظم محمد نواز شریف مریم نواز شریف کوعلاج کی درخواست کی تھی ،مریم نواز نے درخواست ملتے ہی بچی ایمان فاطمہ کو آپریشن کےلئے لاہوربلالیا ہے۔اہلخانہ نے ”اے پی پی “کوبتایاکہ بچی دل کے عارضے میں مبتلاہے اورجس کاعلاج کروانے کی سکت نہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بچی کے تمام ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں اورمریم نواز شریف کے کہنے پردودن بعد ایمان فاطمہ کاآپریشن شریف میڈیکل کمپلیکس لاہو رمیں مفت کیاجائے گا۔والدین نے بچی کاعلاج کرانے پرمسلم لیگ ن کی قیادت خصوصاََ مریم نواز شریف کاشکریہ اداکیا اوردعائیں دی ہیں۔

مزید :

ملتان -