راجن پور : قبائلی علاقے ڈولی کے قریب دھماکا ، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کزن ساتھیوں سمیت زخمی

راجن پور : قبائلی علاقے ڈولی کے قریب دھماکا ، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کزن ...
راجن پور : قبائلی علاقے ڈولی کے قریب دھماکا ، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کزن ساتھیوں سمیت زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قبائلی علاقے ڈولی کے قریب ریموٹ کنڑول دھماکے سے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کزن6ساتھیوں سمیت زخمی ہو گیا ۔واقعے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈولی کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہو گئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکا ریموٹ کنڑول تھا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے کزن اور چھ ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ دھماکا خیز مواد پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا ۔

مزید :

راجن پور -