کترینہ کیف کے انسٹاگرام جوائن کرنے پر شاہ رخ خان بھی میدان میں آ گئے، خوش آمدید کہنے کا ایسا طریقہ اپنایا کہ سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں نئے ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے جنہوں نے دیپکا، انوشکا سمیت دیگر کئی اداکاراﺅں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا جو دنیا بھر سے ملنے والی شہرت کا خوب لطف اٹھا رہی ہیں۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
حال ہی میں کترینہ کیف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام جوائن کی تو اکشے کمار، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور سلمان خان سمیت کئی فنکاروں نے انہیں اپنے اپنے طریقے سے خوش آمدید کہا اور یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ شاہ رخ اس معاملے میں پیچھے رہ جاتے، انہوں نے خوش آمدید کہنے کا ایسا طریقہ اپنایا کہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ”انسٹاگرام اب بہت ہی زیادہ خوبصورت ہو جائے گا، برائے مہربانی میری دوست کو خوش آمدید کہیں، بہت ہی پیاری، کترینہ کیف۔۔۔“
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
شاہ خان کی جانب سے یہ تصویر ا ور پیغام شیئر کیا گیا تو مداح بھی فوراً میدان میں آ گئے اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کی جانب کی شیئر کی گئی تصویر کو صرف 2 دن میں ہی 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں۔