مجھے یقین ہے پاکستان دہشت گردی پر قابو پالے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں سری لنکن ہم منصب کا اظہار خیال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ سری لنکن آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن ہم منصب کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا،دونوں سپہ سالاروں نے خطے کی سیکیورٹی کے لیے باہمی دفاعی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔سری لنکن آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان دہشت گردی پر مکمل قابو پالے گا ، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کوبھی سراہا۔
چپکے سے ڈی جی آئی ایس آئی ایک ایسے ملک پہنچ گئے کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
ویڈیو دیکھئے