پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی دفترخارجہ طلبی،پاکستان نے لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام مسترد کردیا

پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی دفترخارجہ طلبی،پاکستان نے لاشوں کو مسخ کرنے ...
پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی دفترخارجہ طلبی،پاکستان نے لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام مسترد کردیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوجیوں کی لاشوںکو مسخ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

دروازے سے باہر نکلا ہلتا ہوا ہاتھ، دیکھ کر ہمسایوں نے پولیس بلالی، دروازہ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر ہر شخص کے واقعی اوسان خطا ہوگئے، گزشتہ 30 سال سے وہاں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے لاشوں کو مسخ کرنے کے الزام کو مستر دکرتے ہوئے بھارتی پر واضح کیا کہ پاکستانی فوج ایک انتہائی پروفیشنل ادارہ ہے،بھارت بلاوجہ الزام تراشی نہ کرے اگر اس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دے۔

باپ نے بیٹے کے ساتھ چوری کرنے پر ایسا شرمناک کام کر دیا کہ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ،ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

عبدالباسط نے بھارت پر پاکستانی موقف واضح کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی،ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے اور پاکستان کنٹرول لائن پر امن قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

قومی -