”میں خانہ کعبہ کے اندر دعا مانگ رہا تھا اور باہر۔۔۔“ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرے کے دوران پیش آنے والا انتہائی زبردست واقعہ سنا دیا، جان کر فرط جذبات سے آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

”میں خانہ کعبہ کے اندر دعا مانگ رہا تھا اور باہر۔۔۔“ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ...
”میں خانہ کعبہ کے اندر دعا مانگ رہا تھا اور باہر۔۔۔“ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرے کے دوران پیش آنے والا انتہائی زبردست واقعہ سنا دیا، جان کر فرط جذبات سے آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالم نگار ارشاد بھٹی نے اپنے کالم میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دورہ سعودی عرب میں عمرہ کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق گفتگو کی جسے انہوں نے اپنے کالم میں لکھا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ارشاد بھٹی کے مطابق آرمی چیف یوں گویا ہوئے کہ ” کعبة اللہ میں گھوم کر چاروں طرف نفل پڑھے اور پھر جب میں دعا مانگنے میں مصروف تھا تو اللہ کا مجھ پر ایک اور کرم ہوا کہ میرے لیئے کعبة اللہ کے اندر موجود” توبہ کا دروازہ“ بھی کھول دیا گیا اور میں نے باقی دعائیں وہاں جا کر کیں، بات ختم کرکے غیر محسوس طریقے سے ٹشو سے اپنی آنکھوں کی نمی صاف کرتے سر باجوہ سے جب میں نے یہ پوچھا کہ ”کوئی ایسی دعا جو آپ نے وہاں بار بار مانگی ہو“توان کا جواب تھا ”ویسے تو میں نے پاک فوج، اپنے شہدائ، والدین، بچوں، رشتہ داروں اور دوست احباب کیلئے بھی بہت دعائیں کیں مگر خانہ کعبہ کے اندر میرے دل ودماغ پر پاکستان چھایا ہوا تھا، وہاں میں نے سب سے زیادہ دعائیں پاکستان کیلئے کیں اور مجھے اچھی طرح یاد کہ دعامانگتے مانگتے جب میں یہاں پہنچا کہ ”اے پاک پروردگار پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پاک فوج کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہ جانے دینا “تو میری جو کیفیت ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہاں میں یہ بھی ضرور بتانا چاہوں گا کہ ان لمحوں میں جب اندر میں اپنے ملک کیلئے دعائیں کر رہا تھا تو باہر کعبہ کا صحن نعرہ تکبیر، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا، میں عمر بھر یہ روح پرو رلمحے نہیں بھلا سکتا، اِدھر سرباجوہ خاموش ہوئے اور ادھر غیر ارادی طورپر جب میری نظر ان کے چہرے پر پڑی تو انکی آنکھیں ایک بار پھر سے بھیگ چکی تھیں۔“

مزید :

لاہور -