بھارتی شہری نے شادی کے تین روز بعد بیوی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

بھارتی شہری نے شادی کے تین روز بعد بیوی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار
بھارتی شہری نے شادی کے تین روز بعد بیوی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی پولیس نے شادی کے تین روز بعد بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے پسند نہیں کرتا تھا مگر والدین کے مجبور کرنے پر شادی کی۔

”مڈ ڈے ڈاٹ کام “ کے مطابق ممبئی پولیس نے 22سالہ بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے والے سفاک شخص کو گرفتار کر لیا جس نے شادی کے تین روز بعد ہی بیو ی کو موت کے گھاٹ اتار ریا ۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم لڑکی سے شادی کیلئے رضامند نہیں تھا مگر والدین کے اصرار پر شادی کیلئے رضامند ہوا ۔دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔

بھارتی اداکارہ سنی لیون نے ایساکام شروع کر دیا کہ جانکر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دس اپریل کو سبرین کو قتل کیا گیا جس کے جسم اور گردن پر تشد د اور کپڑوں پر خون کے نشانات تھے جبکہ پوسٹ مارٹم میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا مگر ابتدائی طور پر قتل میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم ایک روز لڑکی کے بھائی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی تصاویر دیکھ کر پولیس سے رابطہ کیا ۔

شارجہ ایئر پورٹ پر طیارہ اڑانے سے قبل پاکستانی پائلٹ نے ایسی حرکت کر دی کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی ، ہر کسی کی دوڑیں لگ گئیں

واقعے کے بعد سبرین کا شوہر آصف صدیقی گھر سے غائب تھا جسے بعد میں اتر پردیش سے گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا جہاں دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ سبرین کو پسند کرتا تھا مگر جب اس نے شادی کا کہا تو میں نے انکار کر دیا لیکن پھر والدین کے کہنے پر مجبوراُُ شادی کی اور تیسرے روز ہی گلا دبا کر قتل کردیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -