سیکیورٹی وجوہات ، پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے حجاب پر پابندی عائد کر دی

سیکیورٹی وجوہات ، پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے حجاب ...
سیکیورٹی وجوہات ، پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے حجاب پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نرسنگ کونسل نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل نے اکیڈمک کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حفاظتی اور سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر تمام نرسنگ سکول وکالجز میں طالبات کے حجاب پہننے پرپابندی لگاتے ہوئے ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں کوآگاہ کردیاہے۔

 بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ زیرتعلیم نرسز ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی خدمات انجام دیتی ہیں ۔دوران ڈیوٹی نرسز کے نقاب پہننے پر پابندی ہو گی۔اس کے علاوہ زیرتعلیم نرسز کے یونیفارم کا رنگ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے پی این سی نے چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

بھارتی اداکارہ سنی لیون نےایسا کام شروع کر دیا کہ جانکر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فہیم عباس کے مطابق نئے یونیفارم اور حجاب پرپابندی کافیصلہ چاروں صوبائی ڈائریکٹرجنرل نرسنگ اور سیکرٹری نرسنگ فاﺅنڈیشن کی تجاویز کی روشنی میں کیا جائے گا۔

شارجہ ایئر پورٹ پر طیارہ اڑانے سے قبل پاکستانی پائلٹ نے ایسی حرکت کر دی کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی ، ہر کسی کی دوڑیں لگ گئیں

زرائع کا کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی کا فیصلہ غیر ملکی ڈونرز کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -