اداکارہ نور اور ولی حامد کا نجی تقریب میں آمنا سامنا اور پھر وہ کچھ ہو گیا کہ پوری دنیا نے تماشہ دیکھا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ اداکارہ نور اور ولی حامد کے درمیان خلع کا معاملہ تو ابھی تک عدالت میں ہے لیکن اداکارہ نور شائد اب کسی بھی صورت ولی حامد کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہیں۔ گانے کی لانچنگ تقریب میں ولی حامد کیساتھ جھگڑے کے بعد صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ ان کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
اداکارہ نور بطور ڈائریکٹر اپنے پہلے گانے کی لانچنگ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب ولی حامد بن بلائے مہمان بن کر آ گئے۔ اداکارہ نور ولی حامد کو دیکھتے ہی بپھر گئیں اور پھر دونوں کے درمیان ہونے والے شدید جھگڑے نے دیکھنے والوں کے بھی اوسان خطاءکر دئیے۔
دونوں نے اس قدر تلخ کلامی کی کہ وہاں موجود تمام افراد نے تماشہ دیکھا اور پھر اداکارہ نور تقریب چھوڑ کر ہال سے باہر چلی گئیں جس کے تقریب میں شریک مہمانوں نے بن بلائے مہمان ولی حامد کو باہر نکال دیا اور اداکارہ نور کو واپس بلا کر سٹیج پر بٹھا دیا۔ اداکارہ نور نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ ہوٹل انتظامیہ سے بھی تلخ کلامی ہوئی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ولی حامد نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کریں گے۔ نہ انہوں نے پہلے میڈیا پر کوئی بات کی ہے اور نہ ہی اب کوئی بات کریں گے۔