شاداب خان ایک سپر سٹار بن رہا ہے، میڈیا اور مداح اسے وقت دیں: شعیب ملک

شاداب خان ایک سپر سٹار بن رہا ہے، میڈیا اور مداح اسے وقت دیں: شعیب ملک
شاداب خان ایک سپر سٹار بن رہا ہے، میڈیا اور مداح اسے وقت دیں: شعیب ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ شاداب خان کی صورت میں مستقبل کا ”سپر سٹار“ بن رہا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ ایک سپر سٹار بن رہا ہے۔“
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ”میں شاداب کو پسند کرتا ہوں، اس کے کندھوں پر ایک اچھا دماغ ہے، بہت ہی ایتھلیٹک ہے اور حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک سپر سٹار بن رہا ہے اور اس کی توجہ ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل پر ہونی چاہئے۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میری اس کے مداحوں اور میڈیا سے درخواست ہے کہ اسے وقت دیں اور اس معاملے میں صبر سے کام لیں۔“

مزید :

کھیل -