مشال خان کیس،پی پی نے اپنے 3 رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

مشال خان کیس،پی پی نے اپنے 3 رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے
مشال خان کیس،پی پی نے اپنے 3 رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشال خان قتل کیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اپنے 3 رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تین رہنماﺅں سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے اکرام اللہ شاہد،ڈسٹرکٹ نائب ناظم مردان اسد کشمیری اور سابق ممبر صوبائی کونسل خیبر پختونخوا عابد علی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ مشال خان کے حوالے سے نکلنے والے جلوس میں اپنی شرکت کی وضاحت کریں۔

دروازے سے باہر نکلا ہلتا ہوا ہاتھ، دیکھ کر ہمسایوں نے پولیس بلالی، دروازہ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر ہر شخص کے واقعی اوسان خطا ہوگئے، گزشتہ 30 سال سے وہاں۔۔۔

صوبائی سیکرٹری فیصل کریم کنڈی کی جانب سے نوٹسز کا 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں طالبعلم مشال خان کو ساتھی طلباءکی جانب سے تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -