شریف برادران اور ان کے حواری بڑے کاریگر ہیں،پاناماکیس میں نوازشریف جے آئی ٹی پر اثر انداز ہوں گے:سعید غنی

شریف برادران اور ان کے حواری بڑے کاریگر ہیں،پاناماکیس میں نوازشریف جے آئی ٹی ...
شریف برادران اور ان کے حواری بڑے کاریگر ہیں،پاناماکیس میں نوازشریف جے آئی ٹی پر اثر انداز ہوں گے:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماپاکستان پیپلزپارٹی سینیٹرسعید غنی کا کہنا ہے کہ شریف برادران اور ان کے حواری بڑے کاریگر ہیں،پاناماکیس میں بھی وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی پرضرور اثر انداز ہوں گے،پیپلزپارٹی اسی لیے نوازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتی ہے۔

حکومت نے نجی تعلیمی ادراروں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری دیدی:مشتاق غنی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی جے آئی ٹی کے ناموں کو مسترد کیا ہے۔جے آئی ٹی نے کام درست کیاتونوازشریف کاسیاسی مستقبل ختم ہوجائے گالیکن کیاان کے اثر سے گریڈ 18 اور 19 کا افسر باہر ہوسکے گا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف ڈان لیکس کی رپورٹ پر بھی اثرانداز ہوئے تھے حالانکہ ڈان لیکس میں ان کو کوئی سزانہیں ہونی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -