شہید بے نظیر بھٹو پارک سے قبضہ ختم کروا رہا ہوں، وزیربلدیات نے تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے:وسیم اختر

شہید بے نظیر بھٹو پارک سے قبضہ ختم کروا رہا ہوں، وزیربلدیات نے تعاون کی یقین ...
شہید بے نظیر بھٹو پارک سے قبضہ ختم کروا رہا ہوں، وزیربلدیات نے تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے:وسیم اختر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ میں شہید بے نظیر بھٹوپارک سے قبضہ ختم کروارہاہوں جبکہ وزیربلدیات سندھ نے بھی اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔

باہو بلی 2کے ہیرو پربھاس کے بارے میں وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے ،لیکن جاننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اخترکامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مافیا سے جان چھڑاکرسسٹم کو بہتر اورسیاست سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔مجھے بہت دن سے شکایات تھیں کہ شہید بے نظیر پارک پرقبضہ ہورہاہے اورغیرقانونی دیواریں تعمیرکی جارہی ہیں، میں ان شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے دورہ کیا اور دیکھا کہ پارک کے بیچ اور سڑک کے ساتھ دیوارکھڑی کی تھی،میں نے وزیربلدیات کوبتایاتھاکہ پارک پرقبضہ ہورہاہے جس پر انہوں نے کہا کہ قبضہ ختم کرو ہم ساتھ ہیں۔

مزید :

کراچی -