’سجن جندال کی نواز شریف سے ملاقات کی وجہ سے یہ کام شروع ہوگیا ہے‘ بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

’سجن جندال کی نواز شریف سے ملاقات کی وجہ سے یہ کام شروع ہوگیا ہے‘ بھارتی ...
’سجن جندال کی نواز شریف سے ملاقات کی وجہ سے یہ کام شروع ہوگیا ہے‘ بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا ہمیشہ سے یہ پراپیگنڈا کرتا رہا ہے کہ جب بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بہتر ہونے لگتے ہیں تو کوئی نادیدہ قوت معاملہ خراب کردیتی ہے۔ چند دن قبل معروف بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال پاکستان آئے اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، لیکن انہی دنوں بھارت نے سرحد پر حالات خراب کرنے کی نئی سازش بھی شروع کر دی۔ یوں ایک بار پھر بھارتی میڈیا کو اپنا پرانا راگ الاپنے کا موقع مل گیا اور فوراً ہی کہنا شروع کر دیا کہ سرحدی کشیدگی سجن جندال کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔

’روسی فوج دنیا میں اس جگہ ڈھیروں ایٹم بم نصب کررہی ہے، یہ جگہ روس یا عرب دنیا میں نہیں بلکہ۔۔۔‘ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ جان کر واقعی امریکیوں کو دن میں تارے نظر آجائیں
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ سجن جندال کی ملاقات کے فوری بعد سرحد پر بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا واقعہ پیش آگیا۔ نامعلوم تجزیہ کاروں کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی کوشش کی جاتی ہے تو سرحد پر معاملات خراب کردئیے جاتے ہیں، اور ایک بار پھر ایسا ہی ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا یہ تاثر دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ سجن جندال دونوں ممالک کے درمیاں تعلقات کی بہتری کے لئے پاکستان آئے تھے لیکن پاکستانی عسکری اداروں کو یہ پیش رفت پسند نہیں آئی۔
اخبار نے مزید الٹی سیدھی کڑیاں ملاتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم مودی کے اچانک دورہ پاکستان کے بعد بھارت میں پٹھانکوٹ کا واقعہ پیش آگیا۔ اسی طرح 1999ءمیں پیش آنے والے کارگل کے واقعے کو بھی بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور وزیراعظم نواز شریف کی امن کی کوششوں کا نتیجہ قرار دے ڈالا۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں کئی بار اپنی ہی حکومت اور فوج کے لئے شرمندگی کا باعث بھی بن چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی بے بنیاد اور مضحکہ خیز رپورٹوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔