ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کردئیے ہیں: سعودی عرب

ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کردئیے ہیں: سعودی عرب
ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کردئیے ہیں: سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی نائب ولی عہد نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردئیے ہیں۔

میڈیا مثبت تنقید کرے ، صحافی کا کام خبر دینا ہے اپنی رائے نہیں : مریم اورنگزیب
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکا ر کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھانے کے لئے جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، اس لئے ایسے ملک کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جا سکتے ۔

نور کی نئے گانے کی ویڈیو لانچنگ تقریب ،منتظمین نے سابق شوہر ولی خان کو اندر جانے سے رو ک دیا
انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی حدیث ” مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پیٹھ پر وار کرنے والا ملک ہے۔ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے مذاکرات ہوتے رہے ہیں مگر ایران میں اس وقت اعتدال پسند قیادت حکومت میں تھی ، مگر جب سے ایران میں سخت گیر مئوقف والی قیادت آئی ہے ایران کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کشید ہ ہوگئے ہیں۔ ہمارے اور ایران کے درمیان کوئی بھی چیز مشترک نہیں ، ہم کسی بھی صورت میں مشترکہ مفادات کے لئے اکٹھے نہیں ہو سکتے۔