دوران پرواز ائیرہوسٹس کی ایسی حرکت کہ خاتون مسافر کی چیخیں نکال دیں، معاملہ عدالت جاپہنچا

دوران پرواز ائیرہوسٹس کی ایسی حرکت کہ خاتون مسافر کی چیخیں نکال دیں، معاملہ ...
دوران پرواز ائیرہوسٹس کی ایسی حرکت کہ خاتون مسافر کی چیخیں نکال دیں، معاملہ عدالت جاپہنچا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) قطر ائیرویز کا شمار دنیا کی چند بہترین ائیرلائنوں میں ہوتا ہے لیکن ایک معمر امریکی خاتون کی بدقسمتی دیکھئے کہ اسی ائیرلائن کی ایک پرواز میں بیچاری کے ساتھ ایسا خوفناک واقعہ پیش آگیا کہ اب وہ فضائی سفر سے ہی ڈرنے لگی ہے۔

ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق 72 سالہ زہرا عزیز خانی قطر ائیرویز کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے ایران جارہی تھیں، جہاں وہ اپنی خالہ کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔ دوران پرواز ان کے ساتھ بیٹھے مسافر نے کافی کا آرڈر دیا۔ ائیرہوسٹس نے ایک کپ میں گرماگرم کافی ڈالی اور جب وہ اسے مسافر کے حوالے کرنے لگیں تو کپ اس کے ہاتھ سے پھسلا اور سیدھا بیچاری زہرا عزیز خانی کے پیٹ پر جاگرا۔

30 ہزار فٹ کی بلندی پر ایسا کام ہوگیا کہ ہوائی جہاز خون و خون ہوگیا، درجنوں مسافروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں کیونکہ۔۔۔

زہرا کا کہنا ہے کہ کافی شدید گرم تھی جس کی وجہ سے انہیں اپنی جلد جھلستی ہوئی محسوس ہوئی۔ وہ فوری طور پر اٹھ کر کھڑی ہوئیں اور گرم کافی کو اپنے لباس سے جھٹکنے لگیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیرہوسٹس نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی کوئی مدد نہ کی اور نہ ہی انہیں فرسٹ ایڈ فراہم کی۔

جب پرواز لینڈ کی تو ایک منیجر نے انہیں جلد پر لگانے کے لئے کریم دی اور ساتھ مشورہ بھی دے دیا کہ وہ اپنی قمیض اٹھا کر جھلسی ہوئی جلد کو ہوا لگوائیں۔ زہرا کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر سخت حیرانی ہوئی اور انہوں نے منیجر کو بتایا کہ وہ ایران میں اس طرح اپنی جلد کو ہوا لگوانے کا تصورنہیں کرسکتی ہیں۔

زہرا کا کہنا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنی خالہ کے جنازے میں تو شریک ہوئیں لیکن شدید درد کی وجہ سے باقی عزیزوں کو ملنے میں ناکام رہیں۔انہوں نے بتایا کہ کافی گرنے سے ان کے پیٹ پر جلنے کا مستقل نشان بن گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے بھیانک واقعے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا اور ائیرلائن کے خلاف 8لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -