ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، خطے کی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کردئیے ہیں: سعودی عرب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کو روکنے کے لئے انتظامات موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کیلئے کئی شعبہ جات کی نشاندہی بھی کی گئی۔