نومولود بچے کی پیدائش کے وقت ڈاکٹروں کو اس کے پیٹ سے جڑی ایسی چیز نظر آگئی کہ ہر کسی کے ہاتھ پیر پھول گئے، ایسا منظر جو ڈاکٹروں نے بھی پوری زندگی نہ دیکھا تھا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)گاہے ایسے جڑواں بچے بھی پیدا ہوتے ہیں جن کے جسم آپس میں جڑے ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک نومولود بچی کے پیٹ کے ساتھ ایک ایسی چیز جڑی ہوئی تھی کہ دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ بچی بھی جڑاواں تھی لیکن دوسرے بچے کا صرف سر موجود تھا جو اس بچی کے پیٹ پر لگا ہوا تھا۔ اس خوفناک صورتحال میں پیدا ہونے پر اسے بھارتی شہر جے پور میں جے کے لون ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 4گھنٹے طویل انتہائی پیچیدہ آپریشن کرکے اس سر کو بچے کے پیٹ سے الگ کر دیا۔
’میرا 4 سالہ بیٹا کینسر کا شکار ہوکر وفات پاگیا اور جاتے جاتے اس کے آخری الفاظ تھے کہ ماں موت کے بعد میں۔۔۔‘ خاتون نے اپنے بچے کی آخری تصویر کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا
رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر لگے سر کے چہرے کے تمام عوارض موجود تھے اور گردن سے نیچے کا کچھ دھڑ اور ایک کم نمو یافتہ، معذور سا ہاتھ بھی موجود تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”بچی کے پیٹ پر لگا سر اس بچی کے سر بھی بڑا تھا اور اس کے جسم سے خون حاصل کر رہا تھا جس کے باعث بچی غذائی قلت کا شکار تھی۔ اگر بروقت یہ سر نہ ہٹایا جاتا تو غذائی قلت ہی بچی کی موت کا سبب بن جاتی۔یہ بچی بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جہاز پور کی ایک 21سالہ لڑکی کے ہاں پیدا ہوئی ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس کا 24سالہ شوہرکھیتی باڑی کرتا ہے۔بچی کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔