احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،130 ارب روپے سے زائد کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،130 ارب روپے سے ...
احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،130 ارب روپے سے زائد کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادمیں وفاقی وزیرمنصوبہ احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں130 ارب روپے سے زائدکے16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔پاکستان کے مختلف صوبوں میں ڈیمز اور آبی ذخائر کے 6 منصوبے جبکہ تعلیم کے شعبے میں 2 منصوبے بھی منظور کیے گئے۔

نواز شریف کاغذی شیر ہیں، پنجاب میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی:آصف زرداری

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں 30میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ گھواڑی کی منظوری ہوگئی ،منصوبہ کاابتدائی لاگت کا تخمینہ 7 ارب  روپے لگایا گیا ۔خیبرپختونخوا کے میگا پروجیکٹ پشاورریپڈبس ٹرانزٹ کوریڈور کی منظوری مل گئی ہے جس کا ابتدائی تخمینہ 56.8ارب روپے لگایا گیا۔منظور شدہ منصوبوں میں سی پیک کا کراچی سرکلر ریلوے بحالی کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کاا بتدائی تخمینہ 27.6ارب روپے لگایا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 102 ارب روپے کے4 میگا پروجیکٹس ،122 ملین ڈالرز کا سندھ ری نیوبل انرجی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ،حیدر آباد سکھر موٹر وے ایم 6 کاتعمیر اتی منصوبہ اور اسلام آباد بوٹانیکل گارڈن و چڑیا گھرکی چاردیواری کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظورکیا گیا۔منظور شدہ 7میگا پروجیکٹس کو مزید منظوری  کے لیے ایکنک بھیجوادیا گیاہے۔

مزید :

قومی -