برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی فحش تصاویر کے بدلے میں پیسے مانگ لئے، برطانیہ میں ہنگامہ برپاہوگیا

برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی فحش تصاویر کے بدلے میں پیسے مانگ لئے، ...
برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی فحش تصاویر کے بدلے میں پیسے مانگ لئے، برطانیہ میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا کو شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد اپنی موت تک پاپارازی فوٹوگرافروں نے خوار کیے رکھا اور وہی اس کی موت کا سبب بھی بنے۔ اب لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم کو ان پاپارازی فوٹوگرافروں نے پریشان کر رکھا ہے تاہم شہزادہ ولیم نے ان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 2012ءمیں شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ شہزادی کیتھرین مڈلٹن(کیٹ) کے ہمراہ فرانس میں چھٹیاں منانے گئے جہاں پاپارازی فوٹوگرافرز نے کیٹ کی کچھ فحش تصاویر بنا لیں جو برطانوی جریدے ویکلی کلوزر اور ایک فرانسیسی اخبار نے شائع بھی کر دیں۔ اب شہزادہ ولیم نے کلوزر کے خلاف 13لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 17کروڑ 60لاکھ روپے) اور فرانسیسی اخبار کے خلاف 42ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 56لاکھ 88ہزار روپے)ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

’براہ مہربانی مجھے پیسے عطیہ کریں تاکہ میں۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ پر اپیل جاری کردی لیکن ان پیسوں سے کیا کام کرنا چاہتی ہے؟ وجہ ایسی بتائی کہ لوگوں کو غصہ چڑھادیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ ”پاپارازی فوٹوگرافرز کی ان حرکتوں کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی تکلیف کا سامنا رہتا ہے۔ اس سے اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی تکلیف کا بھی احساس ہوتا ہے جنہوں نے تمام عمر پاپارازی فوٹوگرافرز سے جنگ لڑی۔“ شہزادہ ولیم کے مخالف وکیل کا کہنا ہے کہ ”میگزین اور فرانسیسی اخبار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرکے شہزادہ ولیم اپنے سلیبرٹی ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔“ واضح رہے کہ جب لیڈی ڈیانا کی فرانس میں ایک کار حادثے میں موت واقع ہوئی وہ اپنے مصری نژاد دوست عماد الدین محمد عبدالمنعیم الفیدالمعروف ڈوڈی فید کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔ مبینہ طور پر وہ جب ایک ہوٹل سے ڈوڈی فید کے ہمراہ نکلیں تو پاپارازی فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا شروع کر دیا جس کے باعث لیڈی ڈیانا نے ڈوڈی فیڈ کو گاڑی تیز چلانے کو کہا۔ اسی تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا اور دونوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔

مزید :

برطانیہ -