’فوراً اس ملک سے نکل جاﺅ کیونکہ۔۔۔‘ وہ ملک جہاں سے چین نے اپنے تمام شہریوں کو فوری نکلنے کا حکم دے دیا، وجہ ایسی کہ دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شمالی کوریا چھوڑ کر نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں موجود چینی سفارت خانے کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ ”جو چینی شہری شمالی کوریا میں رہائش پذیر ہیں یا کام کی غرض سے وہاں موجود ہیں فوری طور پر واپس چین پہنچ جائیں۔“
’امریکہ، چین اور روس پر اچانک ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے کیونکہ۔۔۔‘اب تک کا سب سے خوفناک دعویٰ سامنے آگیا
حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین نے پہلی بار اتنی عجلت میں اپنے شہریوں کو شمالی کوریا سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کورین حکمران کم جونگ ان چھٹے ایٹمی تجربے کی تیاریاں کر چکے ہیں جبکہ امریکہ ہر ممکن اس تجربے کو روکنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ کیا تو امریکہ فوری طور پر اس پر حملہ کر دے گا۔ ماہرین کے مطابق ان دونوں ملکوں میں چھڑنے والی یہ جنگ تیسری عالمی جنگ ہو گی۔