مقبوضہ وادی کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر میں احتجاجی ریلیاں

مقبوضہ وادی کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر میں احتجاجی ریلیاں
مقبوضہ وادی کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر میں احتجاجی ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کال پر آزادکشمیر بھر میں مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے طلباء، نوجوانوں اور پیلٹ گن متاثرین سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی مذمت کرنے کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، خطے کی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور طلبہ وطالبات سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے آزادکشمیر کے ڈویڑنل و ضلعی سطح پر بھی اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس حوالہ سے مرکزی تقریب برہان وانی شہید چوک میں منعقد کی گئی۔ احتجاجی ریلی سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماوں عبدالحمید لون، اشتیاق آمین، مشتاق الاسلام انجینئر مشتاق، عزیر غزالی،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر اسمبلی محترمہ نسیمہ وانی، سیکرٹریز حکومت، سیاسی و سماجی جماعتوں کے راہنماوں، مہاجرین جموں وکشمیر، سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات، اساتذہ کرام، سکاوٹس، وکلائ، سماجی تنظمیوں، تاجروں، ملازمین تنظیموں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈان لیکس میں چوہوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے، ایک ایک کرپٹ کا پیچھا کریں گے،قومی ادارے خوف اور لالچ کے بغیر جے آئی ٹی سےتعاون کریں:سراج الحق
جبکہ دوسری اہم تقریب فاروڈ کہوٹہ میں منعقد کی گئی جس میں ڈگری کالج فاروڈ کہوٹہ، پائلٹ ہائی سکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور اساتذ ہ نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت صدر ریاست مسعود خان نے کی۔

’میں اپنے والد کو اپنا دودھ پلاتی ہوں کیونکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کو غصہ نہیں بلکہ ترس آجائے گا
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی فورسزکی طرف سے پرامن شہریوں کو شہید کیے جانے ، گرفتار کیے جانے ، سکولوں کو تباہ کرنے اور طلبا پر تشددو کالے قوانین نا قابل برادشت ہیں اقوام متحدہ ان مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔ آج کے جدید دور میں کشمیر کے دونوں اطراف کی نوجوان نسل اب بھارتی مظالم کے خلاف بےدار نظر آتی ہے اور وہ دن دور نہیں جس دن کشمیر کو بھارت سے آزادی نصیب ہو گی۔

مزید :

مظفرآباد -