دنیا کی واحد لائبریری جہاں آپ کتابوں کی بجائے انسان کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں اور پھر۔۔۔

دنیا کی واحد لائبریری جہاں آپ کتابوں کی بجائے انسان کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں ...
دنیا کی واحد لائبریری جہاں آپ کتابوں کی بجائے انسان کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں اور پھر۔۔۔

  

حیدرآباد (نیوز ڈیسک)آپ پڑھنے کیلئے لائبریری سے کتب تو ضرور لیتے رہے ہوں گے لیکن ایک ایسی لائبریری کے متعلق کیا خیال ہے جہاں سے پڑھنے کیلئے کتابوں کی بجائے انسان مل جاتے ہوں۔ شایدآپ یقین نہ کرپائیں لیکن بھارتی شہر حیدر آباد میں واقعی ایک ایسی لائبریری واقع ہے جہاں سے آپ آدھے گھنٹے کیلئے کسی انسان کو مطالعے کیلئے کرائے پر لے سکتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر کے کچھ طلبا وطالبات نے انسانی لائبریری قائم کی ہے جو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ا نسانی لائبریری کا آئیڈیا پہلی بار 16 سال قبل ڈنمارک کے دارالحکومت میں سامنے آیا۔ ایک اندازے کے مطابق اب اس طرح کی لائبریریاں 70 سے زائد ممالک میں موجود ہیں۔ بھارتی شہر اندور اور حیدر آباد میں بھی انسانی لائبریری قائم کی جاچکی ہے۔

اس لائبریری کے استعمال کا طریقہ کار عام لائبریری سے ملتا جلتا ہی ہے۔ مخصوص اوقات پر لائبریری میں وہ لوگ موجود ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کے واقعات، تجربات اور مشاہدات دوسروں کے سامنے بیان کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ ان کے متعلق مختصر تعارف بھی ایک فہرست کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے، جس میں سے صارفین اپنے پسند کے شخص کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ پراجیکٹ متعارف کروانے والے طلباءکا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے انسانوں کو ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -