اداروں کا ٹکراؤ بڑا خطرناک ہوتا ہے ، ملکی حالات اچھے نہیں ’’ ٹویٹ زہر قاتل ہیں ‘‘ تو چوہدری نثار مریم نوازکے ٹویٹ بند کروائیں ، :خورشید شاہ

اداروں کا ٹکراؤ بڑا خطرناک ہوتا ہے ، ملکی حالات اچھے نہیں ’’ ٹویٹ زہر قاتل ...
اداروں کا ٹکراؤ بڑا خطرناک ہوتا ہے ، ملکی حالات اچھے نہیں ’’ ٹویٹ زہر قاتل ہیں ‘‘ تو چوہدری نثار مریم نوازکے ٹویٹ بند کروائیں ، :خورشید شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کا ٹکراؤ بڑا خطرناک ہوتا ہے ، ملکی حالات اچھے نہیں،میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کو  اس وقت سراہوں گااگروہ مریم نوازکے ٹویٹ بند کرائیں گے’’ ٹویٹ زہرقاتل ہیں‘‘  تو سب سے پہلے مریم نواز  ہی تو ٹویٹ کرتی ہیں۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا دورہ گوادر،جوڈیشل لاک اپ کا معائنہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات اچھے نہیں ہیں،ملک میں جو ماحول چل پڑا ہے وہ خطرناک ہے،اچھے حالات نظر نہیں آتے، اخلاقی پہلو تو یہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کو چلے جانا چاہیے،اداروں کا ٹکراؤ  بڑا خطرناک ہوتا ہے، میں نے ان شیروں کو بہت قریب سے دیکھا ہے،یہ ڈبل سٹینڈرڈ ہیں،شیر کی کھال پہن کرتو کوئی شیر نہیں بن جاتا،ہمیں پتا ہے کہ حقیقت کیاہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پرواضح ہے کہ فوج کی طرف سے سنجیدہ نوٹس لیاگیا، الزامات تو نظر آئے مگر اس طرح تحقیق نہیں ہوئی۔

مزید :

قومی -