رہنماایم کیوایم قمرمنصورجیل سے رہا،بہادرآباد پہنچنے پر فاروق ستار اورخالدمقبول صدیقی نے استقبال کیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور جیل سے رہا ہوکر بہادر آباد پہنچ گئے جہاں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔
نرگس فخری نے ادے چوپڑا کے ساتھ شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما قمر منصور کی رہائی کے بعد فاروق ستار کا استقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قمرمنصورایک سیاسی کارکن ہیں ان کیخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے تھے۔ ہمارے پچاس کے قریب ساتھیوں کی ضمانت ہوچکی ہے جنہیں جلد رہا کرالیں گے لیکن ایک سال بعد بھی آفتاب احمد کے اہل خانہ سے انصاف نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ رکن رابطہ کمیٹی گل فراز خٹک ، شاہد پاشا کو بھی رہا کیا جائے جبکہ آفتاب احمد کی آج پہلی برسی ہے ان کے اہلخانہ کو انصاف نہیں ملا،میں اربا ب اختیار ، آرمی چیف اورکورکمانڈرسے اپیل کرتا ہوں کہ ان کے اہلخانہ کو انصاف دلائیں۔واضح رہے کہ قمر منصور کو سہولت کاری اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدموں میں نامزد ہونے پر 9 ماہ کی اسیری کے بعد عدالتی احکامات کی روشنی میں آج شام سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہاکیا گیا ہے۔