ن لیگ سندھ کے سابق صدر اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

ن لیگ سندھ کے سابق صدر اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ ...
ن لیگ سندھ کے سابق صدر اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

  

بدین(ڈ یلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر اسماعیل راہو نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ،ا ن کا کہناہے کہ نوازشریف سے کوئی شکایت نہیں تھی بلکہ پیپلز پارٹی میں شمولیت ووٹر کی خواہش پر اختیار کی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل راہو کا کہناتھا کہ نوازشریف سے کوئی شکایت نہیں تھی ،پیپلز پارٹی میں شمولیت میرے حلقے کے لوگوں کی خواہش تھی اور ووٹرز کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا امیدوار توقعات پر پورا اترے ۔ان کا کہناتھا کہ عوام کی بہتری کیلئے پیپلز پارٹی میں اپنا کردار ادا کروں گا ،صوبائی حکومت نے بہتر پرفارم کیا یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے ۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہو بدین سے سندھ اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا تھا جبکہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی ن لیگ سندھ کے صدر کا عہدہ بھی چھوڑ چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -