پانامہ کیس کی بین الاقوامی تحقیقات اگلے الیکشن تک مکمل نہیں ہو سکیں گی:جہانگیر ترین

پانامہ کیس کی بین الاقوامی تحقیقات اگلے الیکشن تک مکمل نہیں ہو سکیں ...
پانامہ کیس کی بین الاقوامی تحقیقات اگلے الیکشن تک مکمل نہیں ہو سکیں گی:جہانگیر ترین

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی پانامہ کیس کی بین الاقوامی تحقیقات کرے گی تو تحقیقات کی تکمیل تک اگلا الیکشن آجائے گا۔ سپریم کورٹ کے ججز کیس کو بہترین انداز میں لے کر جا رہے ہیں ، ہمیں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 30بھارتی ماہی گیر گرفتار

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی تحقیقات کی نگرانی سپریم کورٹ کے ججز خود کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی بنانے کے لئے عدالت نے ایک ہفتے کا موقع دیا تھا مگر اس کے لئے نام 13دنوں کے بعد عدالت کو موصول ہوئے ہیں۔ جے آئی ٹی کے بہترین اور غیر جانبدار تشکیل ہونی چاہئے اس کے لئے جتنی بھی تاخیر ہوجائے تو مسئلہ نہیں ہے۔ اداروں کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مسترد کرنا ججز کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے، عدلیہ اس سارے کیس کے دوران اپنا بہترین کردار نبھا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا افسران کے چناﺅ کی ذمہ داری لینا اچھا فیصلہ ہے ، سپریم کورٹ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی کسی بھی مقدمے میں تفتیش کر سکتی ہے۔جے آئی ٹی نے شریف خاندان سے شواہد اکٹھے کرنے ہیں ، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے سوالات کے حوالے سے مواد اکٹھا کرے گی ۔ امید ہے جے آئی ٹی 60روز میں ہی تحقیقات کر لے گی۔

ن لیگ سندھ کے سابق صدر اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی کے نام مسترد کرنے کی کوئی وجہ ہوگی ۔ عدالت ایف بی آر اور ایف آئی کی جانب سے موصول ناموں کو مسترد کرتی تو آج ہی انہیں مسترد کردیا جاتا۔ا مید ہے کہ پیر تک جے آئی ٹی کے تمام ناموں کو فائنل کردیا جائے گا۔ عدالت کے کردار پر ہم مطمئن ہیں۔ عدالت نے خود کیس کی تحقیقات نہیں کی بلکہ یہ کام جے آئی ٹی کے سپرد کیا جا رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند اور حوصلہ افزاءاقدام ہے۔

مزید :

قومی -