سی پی این ای کا محکمہ اطلاعات پنجاب کی اشتہارات تقسیم کرنے کی منصفانہ پالیسی اورادائیگیوں کے شفاف نظام کو خراج تحسین

سی پی این ای کا محکمہ اطلاعات پنجاب کی اشتہارات تقسیم کرنے کی منصفانہ پالیسی ...
سی پی این ای کا محکمہ اطلاعات پنجاب کی اشتہارات تقسیم کرنے کی منصفانہ پالیسی اورادائیگیوں کے شفاف نظام کو خراج تحسین

  

لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز( سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد اور وفد کے دیگر اراکین نے صوبہ پنجاب کے محکمہ اطلاعات کی اشتہارات تقسیم کرنے کی منصفانہ پالیسی اورادائیگیوں کے شفاف عمل کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،پنجاب میں سرکاری اشتہارات کی تقسیم کا نظام رشوت سے پاک ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سی پی این ای کے صدر ضیا ء شاہد اور وفدکے دیگر اراکین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں محکمہ اطلاعات پنجاب نے اشتہارات کی تقسیم کا منصفا نہ نظام بنایا ہے اوراشتہارات کی ادائیگیوں کا نظام بھی انتہائی موثر او ربروقت ہے۔ وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی تقسیم کا نظام رشوت سے پاک ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلی شہباز شریف ، صوبائی وزیر اطلاعات مجتبی شجاع الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور کو جاتا ہے ۔صدر سی پی این ای ضیا شاہد نے کہا کہ پاکستان کے کسی صوبے میں اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور ادائیگیوں کا ایسا بروقت اور شفاف نظام موجود نہیں جو پنجاب میں ہے اور اس کی تائید سی پی این ای میں دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور اراکین بھی کرتے ہیں ۔سی پی این ای کے وفد نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ہر میدان میں دیگر صوبوں سے آگے ہیں ۔آپ کی کارکردگی مثالی ہے اورآپ عام آدمی کے لئے درد دل رکھتے ہیں ۔سی پی این ای نے وزیراعلی محمد شہبازشریف ،صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبی شجاع الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ سی پی این ای کی جانب سے محکمہ اطلاعات کی شفاف پالیسیوں کی تعریف بلا شبہ پوری پنجاب حکومت کا اعزاز ہے اور میں محکمہ اطلاعات کے وزیر مجتبی شجاع الرحمن ، سیکرٹری اطلاعات اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

مزید :

لاہور -