مہاجروں کا نام لے کر سیاست کرنے والامہاجر برادری کا دشمن ہے :مصطفی کمال

مہاجروں کا نام لے کر سیاست کرنے والامہاجر برادری کا دشمن ہے :مصطفی کمال
مہاجروں کا نام لے کر سیاست کرنے والامہاجر برادری کا دشمن ہے :مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ مہاجروںکا نام لے کر سیاست کرنیوالا ہی اصل میں مہاجر برادری کا دشمن ہے،میں مہاجروں کا نعرہ لگاکر کراچی کے شہریوں کو لڑوانا نہیں چاہتا۔

سعودی شہزادہ مشال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاکھوں پٹھان،سندھی، بلوچ اورپنجابی رہتے ہیں اور میں مہاجروں کا نعرہ بلند کرکے سب کو آپس میں لڑوانا نہیں چاہتاہوں۔ ہم نے حکومت سے جو 16مطالبات کئے ہیں ان میں سے 8 مطالبات ہمارے مخالف میئر کے لیے ہیں جبکہ میئر اور اس کی پارٹی کہتی ہے ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں ، ووٹ مانگتے وقت کیاانہوں نے اختیارات نہ ہونے کا بتایا تھا؟۔ووٹ لینے کے وقت آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے وعدے کیے تھے اور اب ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں،ا گران کے پاس اختیار نہیں تو استعفا دیدیں۔

مزید :

کراچی -