حکومت نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو لاہور میں دما دم مست قلندر ہو گا ،جہاں قافلوں کو روکا گیا وہیں دھرنے دیں گے: قمر زمان کائرہ

حکومت نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو لاہور میں دما دم مست قلندر ہو گا ،جہاں ...
حکومت نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو لاہور میں دما دم مست قلندر ہو گا ،جہاں قافلوں کو روکا گیا وہیں دھرنے دیں گے: قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ نے  کہا ہے کہ آج لاہور میں دما دم مست قلندر ہو گا ،حکومت نے پارٹی کے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو جگہ جگہ دھرنے ہوں گے ،بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے ن لیگ کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ،غیور اور بہادر لاہوریئے آج اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ،شو باز شریف نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دی ،ہم ناصر باغ میں میدان جمے گا ،ہم بتائیں گے کہ پارٹیوں اور پٹواریوں کے جلسے میں کیا فرق ہوتا ہے ؟وزیراعظم نواز شریف کے بچے سعودی عرب اور انگلینڈ میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں غریب کے بچوں کو نوکری بھی  نہیں ملتی ،حکومت کے پاس تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنانے کے لئے پیسے نہیں لیکن  میٹرو بنانے کے لئے اربوں کے فنڈز ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  گڑھی شاہو میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے گذشتہ چار سالوں میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ،ہمارے دور میں مینار پاکستان میں ڈرامے بازی کرنے والے شہباز شریف بجلی کا رونا روتے تھے جبکہ اب بدترین لوڈشیڈنگ پر انہوں نے مکمل خاموشی طاری کی ہوئی ہے ،قوم کو پتا ہے کہ بڑھکیں مارنے اور جھوٹے الزامات لگانے والے ن لیگی حکمرانوں نے اپنے دور میں کیا ’’گل‘‘ کھلائے ہیں اور کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں ۔انہوں نے  وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب ، آپ کے دانش سکول کہاں گئے؟ اب بھی اڑھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے،  ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، سٹیل ملز کا خسارہ بھی دو گنا ہوگیا ہے، حکومت کے پاس تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنانے کے لئے پیسے نہیں ہیں اور میٹرو بنانے کے لئے اربوں کے فنڈز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسوں میں لاہوریوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کی نیند اڑ گئی ہیں، اگر نیند حرام نہ ہوئی تو پھر حکومت مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دیتی ۔انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے  جلسے میں نوجوان اور جیالے نعرے لگاتے ہوئے ناصر باغ پہنچیں ،پیپلز پارٹی کی قیادت  لاہور کے  جلسے میں’’ گو نواز گو  تحریک‘‘ کے اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے جس سے حکومت پر مزید دباؤ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ شو باز شریف نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دی ،ہم ناصر باغ میں میدان جمے گا ،ہم بتائیں گے کہ پارٹیوں اور پٹواریوں کے جلسے میں کیا فرق ہوتا ہے ؟۔

مزید :

قومی -