نعیم بخاری کو لندن میں پلیٹ فارم پر گرنے کے باعث کس کس جگہ چوٹیں آئی ہیں ؟ تحریک انصاف کے رہنما خود میدان میں آ گئے ، ایسی تفصیلات بتا دیں کہ سن کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

نعیم بخاری کو لندن میں پلیٹ فارم پر گرنے کے باعث کس کس جگہ چوٹیں آئی ہیں ؟ ...
نعیم بخاری کو لندن میں پلیٹ فارم پر گرنے کے باعث کس کس جگہ چوٹیں آئی ہیں ؟ تحریک انصاف کے رہنما خود میدان میں آ گئے ، ایسی تفصیلات بتا دیں کہ سن کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری دورہ لندن کے دوران گر کر شدید زخمی ہو گئے ہیں ، نعیم بخاری کا کہناہے کہ میری بائیں طرف کی تین پسلیاں ٹوٹ گئیں ہیں اور کمر میں بھی شدید چوٹ آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے نعیم بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈر گراﺅنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر نے سے مجھے شدید چوٹ آئی ہے ، میری بائیں طرف کی تین پسلیاں ٹو ٹ گئیں ہیں جبکہ سر میں اندرونی چوٹ آئی ہے اور کمر بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گرنے سے میں بے ہوش ہو گیا تھا اور اگلے دن ہسپتال میں آنکھ کھلی ہے ، اندرونی چوٹوں کی وجہ سے شدید تکلیف ہے ، چوٹ کی وجہ سے امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -