سیاسی بے یقینی ، سرمایہ کاروں کا کاروبار سے گریز ، انڈیکس 45200کی حد سے نیچے چلا گیا

سیاسی بے یقینی ، سرمایہ کاروں کا کاروبار سے گریز ، انڈیکس 45200کی حد سے نیچے چلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری بدھ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45400 ،45300اور45200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب17 روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت47.21فیصدکم جبکہ61.99فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔بدھ کوکاروبار کا آغازملے جلے رجحان سے تاہم الیکشن سال ہونے کے باعث سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 45162پوائنٹس کی سطح پر دیکھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس292.49پوائنٹس کمی سے 45196.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔بدھ کومجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،230 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب کروڑ80لاکھ61ہزار140روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب20ارب32 کروڑ50لاکھ 18ہزار 665روپے ہو گئی ۔بدھ کو13کروڑ12 لاکھ11ہزار 760شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوپیر کی نسبت11کروڑ73 لاکھ54ہزار110شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت148.30روپے اضافے سے 3114.30روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت51.96روپے اضافے سے1091.20 روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت 150.00روپے کمی سے7750.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت111.00روپے کمی سے2235.00روپے ہو گئی ۔بدھ کو لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ51لاکھ32ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ۔ جس کے شیئرز کی قیمت36پیسے اضافے سے11.36روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2 کروڑ59لاکھ12ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے12.21روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس161.24پوائنٹس کمی سے22233.60 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس471.98پوائنٹس کمی سے76555.90 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 234.14پوائنٹس کمی سے32746.63پوائنٹس ہو گئی ۔

مزید :

کامرس -