لاہور میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین سمٹلائف اسٹائل فٹنس سینٹر کا افتتاح
لاہور(پ ر)پاکستان میں اسٹرینتھ ٹریننگ اور فیٹس لاس کے اسپیشلسٹ SUMMITلائف اسٹائل کے جدید ٹیکنالوجی سے مزین فٹنس سینٹر کا لاہور میں افتتاح ہوگیا ۔معروف کرکٹ لیجینڈ محمد یوسف نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ڈی ایچ اے لاہور میں قائم اس فٹنس سینٹر کا افتتاح کیا ،پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فٹنس سینٹر ہے جہاں سازگار روحانی ماحول میں تھری ڈی باڈی اسکیننگ،جنیاتی ڈی این اے ٹیسٹنگ اور بنیادی جم کی سہولیات سمیت سرٹیفائیڈ Kettlebellٹریننگ کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر سمٹ لائف اسٹائل کے مالک اور ماسٹر ٹرینر جاوید سعید نے اس فٹنس سینٹر میں استعمال کی جانیوالی جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کے سامنے تھری ڈی باڈی اسکیننگ اور جنیاتی ڈی این اے ٹیسٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ،ان ٹیسٹ کی مدد سے جسم کی قوت اور شکل کے حصول کیلئے کلیدی معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں،فٹنس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کرکٹر محمد یوسف نے فیتہ کاٹ کر کیا اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مولانا یوسف خان اور دیگر مہمانان گرامی کے ساتھ ملکر خصوصی دعا بھی کی ،اس موقع پر محمد یوسف نے شرکاء سے خطاب میں اپنے کیریئر سے متعلق بیان کیا اور صحت مندانہ زندگی کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ،یہ فٹنس سینٹر وائی بلاک ڈی ایچ اے کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع ہے جہاں ہمہ وقت ذاتی ٹرینر کی سہولت کے ساتھ مرد و خواتین کیلئے علیحدہ اوقات کار متعین ہیں ۔